ای چالانز کی وصولیاں تیز کرنے کا فیصلہ

لاہور( کرائم رپورٹر)پنجاب ٹریفک پولیس نے زیر التوا ای چالانز کی وصولی تیز کرنے اور سڑکوں پر ٹریفک ڈسپلن بہتر بنانے کے لیے اضافی نفری طلب کر لی۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق پنجاب کانسٹیبلری اور ڈسٹرکٹ پولیس سے اہلکار طلب کیے گئے ہیں جنہیں خصوصی طور پر ای چالانز کی وصولی کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ اضافی نفری ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنانے میں بھی معاونت کرے گی۔حکام کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ای چالانز کی بڑے پیمانے پر وصولی کی گئی ہے جبکہ 17ارب روپے سے زائد کے ای چالانز کی وصولی کے لیے مزید خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔