سرکاری قیمتوں کو نظر انداز، سبزیاں اور پھل اوپن مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت

سرکاری قیمتوں کو نظر انداز، سبزیاں اور پھل اوپن مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت

شہریوں کو سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر فرق کا سامنا ہے، جہاں دکاندار سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتیں سرکاری ریٹ سے کئی گنا زیادہ فروخت ہو رہی ہیں، جس سے عوام کو مالی بوجھ کا سامنا ہے۔  مثال کے طور پر، پیاز کا سرکاری نرخ 180 روپے فی کلو ہے، لیکن مارکیٹ میں یہ 250 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ٹماٹر 220 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 350 روپے فی کلو، اور لہسن 160 کے بجائے 250 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ اسی طرح، آلو کا سرکاری ریٹ 33 روپے ہے، مگر مارکیٹ میں 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔  پھلوں میں بھی یہی صورت حال ہے، جہاں ایرانی کھجور کا سرکاری ریٹ 460 روپے فی کلو ہے، مگر مارکیٹ میں 700 روپے میں بک رہا ہے۔ چیکو، گرما، آم چونسہ، امرود، ناشپاتی، گریپ فروٹ اور کیلے جیسی اشیاء کی قیمتیں بھی سرکاری قیمتوں سے بہت زیادہ ہیں۔  عوام نے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے