انٹر تحصیل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج کھیلا جائیگا

 فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) انٹر تحصیل فٹبال ٹورنامنٹ راولپنڈی کا فائنل میچ آج جمعہ کو میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر راجہ محمد اشتیاق نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے فائنل کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔