والدین کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے، سردار ایاز صادق
اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے والد، سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم روشن جونیجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اسپیکر نے صلاح الدین جونیجو اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے اس غم کی گھڑی میں صلاح الدین جونیجو اور ان کے خاندان کے ساتھ برابر کا شریک ہونے کی بات کی اور مرحوم روشن جونیجو کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا