جیکب آباد(آئی این پی) جیکب آباد میں جعفر ایکسپریس کی آمد سے قبل ریلوے ٹریک پر دھماکا، پٹڑی کو نقصان، مرمتی کام کے بعد جعفر ایکسپریس کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانے کی حدود سم شاخ کے قریب گاؤں عبداللہ لاشاری کے نزدیک سومرا شاخ کے مقام پر نامعلوم تخریبکاروں نے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ریلوے پٹڑی کو دو فٹ تک نقصان پہنچا، ریلوے پٹڑی پر دھماکے کی اطلاع پر پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا