شکارپور(آئی این پی )شکارپور کے قریب سلطان کوٹ کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی، دھماکے سے کم از کم7 مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک سے گزر رہی تھی کہ زور دار دھماکا ہوگیا