قانون سازی میں حمایت، بدلیمیں پیپلز پارٹی کو کمیٹی کی چیئرمین شپ دی جائیگی
اسلام آباد (بیورو رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی میں تعاون پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، پیپلز پارٹی آئندہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں قانون سازی میں حکومت کی حمایت کرے گی،بدلے میں پیپلزپارٹی کو انتخابی اصلاحات کیلئے بنائی جارہی پارلیمانی کمیٹی کی چیئرمین شپ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے قیام پر بھی اتفاق ہوگیا،اصلاحات کمیٹی میں پارلیمان میں شامل تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی اورتمام جماعتوں کو تعداد کی بنیاد پر نمائندگی ملے گی، انتخابی اصلاحات کمیٹی کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پر مبنی بلز سمیت 30 مختلف بلز کی منظوری پربھی اتفاق ہوگیا ہے۔