حکومت کا فیصلے پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ

جیل میں اور بھی بیمار قیدی ہیں جنہیں سرکاری ہسپتال میں سہولتیں دی جارہی ہیں، کیا فیصلے کا اطلاق سب  قیدیوں پر ہوگا؟ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پر حکومت نے نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کیس کے حوالے سے عدالتی سماعت پر اہم گفتگوکرتے ہوئے کہا  بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق حکم کا جائزہ لیا گیا ہے جس کے بعد فیصلے پر نظر ثانی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکم نامے کے دیگر نکات پر بھی مشاورت کی گئی ہے، کیا سپریم کورٹ کا حکم تمام قیدیوں کے لیے ہو گا؟ کیونکہ جیلوں میں بہت سے قیدی ہیں جن کی صحت کے مسائل ہیں۔وزیر قانون نے کہا کہ سزا یافتہ قیدیوں کو سرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، تاہم اب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اس حکم کا اطلاق تمام قیدیوں کیلئے ہوگا۔