نورمقدم قتل کیس: سزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست

اسلا م آباد (آئی این پی )نور مقدم قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم ظاہر ذاکر جعفر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی۔ ظاہر ذاکر جعفر نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ماتحت عدالت نے ملزم کی ذہنی حالت کا تعین نہیں کرایا، سپریم کورٹ سے بھی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست کی، عدالت نے متفرق درخواست پر فیصلہ ہی نہیں دیا۔ عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی ٹھوس وجوہات موجود ہیں، سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔