اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے عافیہ صدیقی کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا 16 مئی کا آرڈر کالعدم قرار دینے کی اپیل کردی۔رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا 16 مئی کا آرڈر سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا اور حکم نامے کو کالعدم قرار دینے کی اپیل دائر کردی۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ 16 مئی کو ہائیکورٹ نے فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم منظور کی، فوزیہ صدیقی کی اصل درخواست والی استدعا پر عمل ہوچکا، عافیہ صدیقی سے متعلق کونسل رسائی بھی دی جاچکی، درخواست میں ترامیم سے کیس کو طول دیا جارہا ہے۔