اعتراضات میں بتایا گیا درخواست کے ساتھ ضروری پیپر بکس اور قانونی دستاویزات مکمل نہیں
اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا اسپتال منتقلی سے متعلق عدالتِ عظمی کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواست پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے اسے واپس کر دیا ۔ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے عائدکئے گئے اعتراضات میں بتایا گیا ہے کہ درخواست کے ساتھ ضروری پیپر بکس اور قانونی دستاویزات مکمل نہیں تھیں، جس کے باعث اپیل کو موجودہ حالت میں دائر نہیں کیا جا سکتا