دھرنے جاری پٹرول سستا نہ ہوا تو ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کرسکتے ہیں حافظ نعیم

 قوم پٹرول کے ہر لیٹر  پر بھاری ٹیکس ادا کر رہی ہے ، مہنگائی کا بوجھ ناقابل برداشت ہوگیا‘ دھرنا میں خواتین  اور وکلا ء بھی شرکت کریں گے
 دھرنے کے شرکا ء پرعزم  اور آگے بڑھنے کیلئے تیار ہیں، ہم مہنگائی کے خلاف عوام کی آواز بن رہے ہیں: امیر جماعت اسلامی  کی پریس کانفرنس
 لاہور (خصوصی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کو خبردار کیا ہے  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس نہ لیا گیا تو آج بروز بدھ کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرسکتے ہیں، قوم پٹرول کے ہر لیٹر  پر بھاری ٹیکس ادا کر رہی ہے ، مہنگائی کا بوجھ ناقابل برداشت ہوگیا۔ دھرنا میں خواتین و وکلا بھی شرکت کریں گے۔وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر پٹرولیم لیوی ، آئی پی پیز اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے کے تیسرے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی ذاتی غرض کے لیے نہیں بلکہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ دھرنے کے شرکا پرعزم ہیں اور آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں، ہم مہنگائی کے خلاف عوام کی آواز بن رہے ہیں