ترقیاتی منصوبوں کیلئے15 ارب 76 کروڑ کے فنڈ منظور

جنگلی حیات تحفظ ،بہاولپور چڑیا گھر کی ری ویمپنگ پر7ارب خرچ ہونگے
 ساہیوال پاکپتن سمندری روڈ کی مرمت کیلئے6ارب سے زائد کی منظوری
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 20ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے15ارب 76کروڑ روپے کے فنڈ کی منظوری دے دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بی ڈاکٹر نعیم ر ئوف نے کی۔ جن منصوبوں کی منظور ی دی گئی ان میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے محکمہ کی استعداد کار بڑھانے کیلئے 3ارب 63کروڑ ،بہاولپور چڑیا گھر کی ری ویمپنگ کیلئے 3ارب 47کروڑ ، مری میں کیبل کار اور چیئرلفٹ کی انسٹالیشن کی فیزیبلٹی سٹڈی کیلئے 5کروڑ ، بہاولپور ایڈیشنل رنگ روڈ کی ریلوے سٹیشن سے بنو ہسپتال تک توسیع کیلئے ایک ارب 62کروڑ ، ساہیوال پاکپتن روڈ کی تعمیر و مرمت و بحالی کیلئے 4ارب 51کروڑ ، سمندری ساہیوال روڈ کی تعمیر مرمت و بحالی کیلئے 2ارب 45کروڑ منظوری شامل ہے۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بی اور متعلقہ افسر شریک ہوئے۔