امریکا اور چین کو حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہونا چاہیے، چینی صدر

امریکا اور چین کو حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہونا چاہیے، چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ امریکا اور چین کو حریف نہیں بلکہ شراکت دار کے طور پر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے بیجنگ میں امریکی صدر کے اعزاز میں دیے گئے سرکاری عشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے، اور دونوں کے رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ اسٹریٹیجک تعاون ہی دونوں ممالک کے مفادات کا تحفظ کرسکتا ہے۔  شی جن پنگ نے مزید کہا کہ 55 سال قبل امریکی صدر ہینری کسنجر کے دورہ چین نے تعلقات کو نئی سمت دی، اور اب دونوں ممالک مل کر دنیا کے مفادات کے لیے کام کر سکتے ہیں۔  
دریں اثناء، امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کا دن دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے چینی صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو تعمیری اور مثبت قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے روابط کو تاریخی اور مضبوط بنیادوں پر قائم بتایا۔  ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ چینی صدر اور چینی عوام کو امریکا کے دورے کی دعوت دیتے ہیں، جو 24 ستمبر کو متوقع ہے، اور اس سے دونوں ممالک کے روابط کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔