شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی پہلی ویب سیریز ’دی بیڈز آف بالی وڈ‘ کا ٹریلر ریلیز

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی پہلی ویب سیریز ’دی بیڈز آف بالی وڈ‘ کا ٹریلر ریلیز

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان نے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

 ان کی پہلی ویب سیریز ’دی بیڈز آف بالی وڈ‘ کا ٹریلر اتوار کے روز ریلیز کر دیا گیا، جسے شائقین اور فلمی شخصیات نے بھرپور انداز میں سراہا۔یہ ویب سیریز آریان خان کی ہدایتکاری اور تحریر کردہ ہے، جبکہ اس کی پروڈیوسر ان کی والدہ گوری خان ہیں۔ سیریز میں بوبی دیول، منوج پاھوا، مونا سنگھ، منیش چودھری، رگھو جویال، انیا سنگھ، وجینت کوہلی اور گوتامی کپور اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

کرن جوہر کا ردعمل
خان فیملی کے قریبی دوست اور معروف پروڈیوسر کرن جوہر نے بھی ٹریلر کو زبردست قرار دیا۔ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا:“آریان! تم سے محبت ہے! یہ شو تمام ریکارڈز توڑ دے گا، مجھے تم پر بہت فخر ہے۔”کرن جوہر نے سیریز کے مرکزی اداکار لکشیا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سیریز میں اپنی بہترین کارکردگی سے چھا جائیں گے۔

اداکار لکشیا کی شمولیت
لکشیا نے گزشتہ برس نکھل ناگیش بھٹ کی ہارر ایکشن فلم ’کل‘ میں کام کیا تھا، جسے ناقدین نے سراہا۔ دراصل لکشیا کو فلم ’دوستانہ 2‘ کے ذریعے ڈیبیو کرنا تھا مگر فلم منسوخ ہو گئی۔

ریلیز کی تفصیلات
’دی بیڈز آف بالی وڈ‘ رواں برس نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی تاہم حتمی تاریخ کا اعلان ابھی باقی ہے۔