بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی مبینہ گرل فرینڈ لاریسا بونسی سوشل میڈیا پر اس وقت خاصہ توجہ حاصل کر گئیں جب 2024 کے بھارتی انتخابات میں ان کے ووٹ ڈالنے کا ذکر سامنے آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے ایک پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے 2024 کے ہریانہ انتخابات میں ایک برازیلی ماڈل کے ووٹ ڈالنے کے الزام کا ذکر کیا۔راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ایک خاتون کی تصویر مختلف ناموں سے ووٹر لسٹ میں 22 بار دیکھی گئی ہے۔ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے لاریسا بونسی کی انسٹاگرام پوسٹس پر تبصرے اور مزاحیہ میمز کی بھرمار کر دی۔ تاہم، اصل میں جس تصویر کو لے کر برازیلی ماڈل لاریسا بونسی کا ذکر کیا جا رہا تھا، وہ دراصل بھارتی خاتون لارسا نیری کی تھی۔لارسا نیری نے ایک ویڈیو کے ذریعے وضاحت دی کہ راہول گاندھی نے جو تصویر استعمال کی وہ ان کی پرانی ہے اور انہیں بھارت میں ووٹ ڈالنے سے متعلق غلط بتایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب، برازیلی ماڈل لاریسا بونسی نے بھارت میں اپنے کام کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور وہ فلم انڈسٹری میں بھی کام کر چکی ہیں۔ ان کے اور آریان خان کے درمیان تعلقات کی افواہیں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب دونوں کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، آریان خان لاریسا بونسی کے ساتھ محبت کے رشتے میں مبتلا ہیں، اور یہ افواہیں اس وقت تقویت پکڑیں جب سال نو کے جشن کے دوران دونوں ایک ساتھ نظر آئے۔