ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور اور سول ڈیفنس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائی میں متعدد گاڑیاں ضبط کی گئیں جبکہ مقدمات درج کرنے کے ساتھ ساتھ ڈرائیورز کو بھی گرفتار کیا گیا۔ اب تک 1011 گاڑی مالکان کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں، 978 ڈرائیورز گرفتار کیے گئے ہیں، 207 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دی گئی ہیں اور 187 ایل پی جی سلنڈرز ضبط کیے گئے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر کا استعمال غیر قانونی اور خطرناک ہے، کیونکہ اس سے مسافروں کی جانیں داؤ پر لگتی ہیں۔ متعلقہ اداروں نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر ایسے اقدامات جاری رہیں گے اور کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔