فیروز خان کی اہلیہ کی ویڈیو وائرل، زبان پھسلنے کی بحث چھڑ گئی

فیروز خان کی اہلیہ کی ویڈیو وائرل، زبان پھسلنے کی بحث چھڑ گئی

پاکستانی اداکار فیروز خان کی اہلیہ، ڈاکٹر زینب فیروز کی ایک پوڈکاسٹ کے دوران زبان پھسلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس کے بعد صارفین کے درمیان بحث چھڑ گئی ہے۔  
رپورٹس کے مطابق، ڈاکٹر زینب حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں ان سے ان کے بارے میں سوال کیا گیا۔  جواب دیتے ہوئے وہ کچھ لمحوں کے لیے ہچکچاہٹ کا شکار ہوئیں اور ان کا جملہ "میرا Born کراچی کا ہے" سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا۔  ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد، کئی صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جب وہ اردو بول سکتی تھیں، تو انگریزی استعمال کرنے کی ضرورت کیا تھی۔  دوسری جانب کچھ صارفین نے ڈاکٹر زینب کی حمایت بھی کی اور کہا کہ زبان پھسلنے پر کسی کو تنقید کا نشانہ بنانا مناسب نہیں، کیونکہ یہ غلطی کسی سے بھی ہو سکتی ہے۔