نئی دہلی (آئی این پی)بھار ت کے دارلحکومت نئی دہلی میں ایک بار پھر اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، جس کے بعد پولیس نے اسکولوں کو خالی کراکر سرچنگ شروع کردی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں ایک بار پھر کئی بڑے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ جس میں دہلی پبلک اسکول، شری رام ورلڈ اسکول اور ماڈرن اسکول شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دھمکی ملتے ہی پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ موقع پر پہنچ کر تحقیقات میں مصروف ہوگئی، اس دوران احتیاطا اسکولوں کو خالی کرا کر طلبا کو واپس بھیج دیا گیا۔ ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہلی پبلک سکول (ڈی پی ایس ) دوارکہ، ماڈرن کا نونٹ اسکول اور سیکٹر 10 دوارکہ واقع شری رام ورلڈ اسکول کو ایک ای میل آئی ڈی کے ذریعہ دھمکی دی گئی۔