نوئیڈا کے متعدد سکولوں کو دھمکیاںجمعہ کی صبح ملی، مایور وہار کے ایک سکول کو ای میل پر دھمکی دی گئی
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں این سی آر کے کئی سکولوں کو ایک بار پھر بم کی دھمکیاں موصول ہو گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نوئیڈا کے متعدد سکولوں کو بم کی دھمکیاں آج صبح ملی ہیں جبکہ مایور وہار کے ایک سکول کو صبح ای میل پر دھمکی دی گئی۔سکولوں کو دھمکیوں کے بعد طلبہ کو واپس گھر بھیج دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی دہلی کے سکولوں کو دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں۔