سائنس گروپ سے افیرا ن کی1089 نمبرز لیکر پہلی ،آمنہ کی1088 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن
حزیفہ حیدرنے 1086 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی،کوئی بھی طالب علم پوزیشن حاصل نہ سکا
اسلا مآباد(آئی این پی )وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم و دہم کے سالانہ امتحانات برائے سال 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا، 10 میں سے 7 ٹاپ پوزیشن طالبات نے حاصل کیں جبکہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کا کوئی بھی طالب علم پوزیشن حاصل نہ سکا۔نتائج کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے، چیئرمین فیڈرل بورڈ نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال 292831 بچے امتحانات میں شامل رہے۔ نقل کے کل 86 کیسز رپورٹ ہوئے۔کل 1006 امتحانی سنٹر بنائے گئے تھے ،سپروائز سٹاف 2012 جبکہ انوجیلیٹر 6996 تعینات کئے گئے،پیپرز کی چیکنگ کیلئے 4855 اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی۔پیپرز چیکنگ کیلئے 10706 اساتذہ نے اپلائی کیا۔سائنس گروپ سے افیرا اعجاز نے 1089 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ،آمنہ نعمان کی 1088 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن رہی ۔ حزیفہ حیدرنے 1086 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی