جڑانوالہ (آ ن لائن)پنجاب بھرکے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ون(فرسٹ ایئر)کے فرسٹ اینول سال2025 کے امتحانی نتائج کااعلان 15 اکتوبر کو کریں گے۔اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان ساجد نقوی نے بتایا کہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے فیصلے کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان،گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور سمیت تمام تعلیمی بورڈز فرسٹ ایئر کے نتائج کا اعلان ایک ہی روز کریں گے۔