لاہور(یواین پی)لاہور بورڈ سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان آج ( جمعرات)6اگست کو کریں گے ۔سالانہ امتحانات کا نتیجہ 6اگست 2026 بروز جمعرات صبح 10بجے جاری کیا جائے گا۔رواں سال لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات میں تقریباً 2لاکھ 90ہزار امیدواروں نے داخلہ بھیجا۔