صوبائی دارالحکومت میں بجلی چوری کے 21 ہزار سے زائد مقدمات درج
قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 3276 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے
لاہور (یواین پی) پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔رواں سال اب تک لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 62 ہزار سے زائد مقدمات درج کئے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر سے بجلی چوری میں ملوث 45 ہزار 249 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔بجلی چوری کے 42 ہزار سے زائد مقدمات کے چالان مکمل کیے گئے۔قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 3276 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کروائے گئے،صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی چوری کے 21 ہزار سے زائد مقدمات درج، 20 ہزار 840 بجلی چور گرفتار کے گئے۔