ڈولفن سکواڈ نینصیر آباد، مال روڈ، فیروز پور روڈ، مسلم ٹاؤن اور دیگر مقامات سے ویلرز کو پکڑا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے شہر بھر میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 7 نوجوانوں کو گرفتار کر لیاترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار افراد کو نصیر آباد، مال روڈ، فیروز پور روڈ، مسلم ٹاؤن اور دیگر مقامات سے حراست میں لیا گیا، جہاں وہ ون ویلنگ اور شور و غل کر کے شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہے تھیایس پی ڈولفن بلال احمد نے کہا کہ ون ویلنگ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں اور لاہور پولیس اس خطرناک رجحان کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہیانہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی مناسب رہنمائی اور کونسلنگ کریں کیونکہ ون ویلنگ ایک خونی کھیل ہے جو قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتا ہے گرفتار ون ویلرز کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔