اسلا م آباد(آئی این پی )اسلا م آباد،پنجاب، سندھ ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں انسداد پولیو مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی۔انسداد پولیو پروگرام کے مطابق ملک کے 115 مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو کی ذیلی قومی مہم 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔مہم کے دوران 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے۔