پولیو کے قطروں سے محروم رہ جانے والا ہر بچہ وائرس کے پھیلائو کا خطرہ بڑھاتا ہے:ای او سی حکام
کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان کے 13 اضلاع کی 62 ہائی رسک یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم کا آج (پیر سے) سے آغاز ہورہاہ ے۔ای او سی حکام کے مطابق 2 لاکھ 9 ہزار557 بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کے لئے 862 ٹیمیں،61 فکسڈ سائٹس، 72 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم ہیں۔ای او سی حکام نے بتایا ہے کہ بعض علاقوں میں پولیو وائرس موجود ہے اور بچوں کو معذوری سے بچائو کا واحد موثر حل ویکسینیشن ہے۔ای او سی حکام کے مطابق پولیو کے قطروں سے محروم رہ جانے والا ہر بچہ وائرس کے پھیلائو کا خطرہ بڑھاتا ہے ۔ جن اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگا، ان میں بارکھان، دکی، جعفر آباد، جھل مگسی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ نصیرآباد، شیرانی، صحبت پور، اوستہ محمد، ژوب، زیارت اور مستونگ شامل ہیں۔