ٹریفک پولیس نے لائسنسنگ سینٹرز کی تعداد بڑھائی :فاران بیگ

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس پنجاب نے سالانہ کارکردگی ویڈیو رپورٹ جاری کردی۔وزیراعلی پنجاب کے ویڑن چلتا پنجاب کی تکمیل کے لیے ٹریفک پولیس کے متعدد اقدامات کئے ہیں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا فورس کیلئے خصوصی پیغام دیاسال 2024 میں عوام الناس کیلئے جدید لائسنسنگ نظام لایا گیاصوبہ بھر میں لائسنسنگ سینٹرز کی تعداد بڑھائی گئی ڈرائیونگ سکولز کے قیام سے تربیت حاصل کرنے والے مرد و خواتین کی تعداد ہزاروں میں رہی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویڑن پر خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے سڑکوں پر ٹریفک کی روانگی کو یقینی بنانے کیلئے انکروچمنٹ سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن کیا گیابچوں اور بڑوں میں ٹریفک قوانین کے شعور کو اجاگر کرنے کے لیے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی بھرپور کارکردگی رہی ٹریفک پولیس پنجاب 2025 میں عوام الناس کے لیے بہترین لائسنسنگ نظام اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانگی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر سید غضنفر علی شاہ کا عوام الناس کے لیے خصوصی پیغام دیا