شکرگڑھ (خصوصی رپورٹ)ماں بیٹی کے قتل کے ملزم گرفتارکرلئے گئے ۔ ایس پی انویسٹی گیشن زبیر احمد نے تھانہ صدر میں بتایا 6 اپریل کو سروال جنگل میں ریبہ کی رہائشی 45 سالہ مجیداں بی بی اور 21 سالہ شمسہ بی بی کو تشدد اور فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ۔ دسری کے رہائشی مرکزی مبینہ ملزم حسنین اور اسکے 2 ساتھیوں عقیل اور وہاب کو گرفتار کر لیا۔ ملزم حسنین کی شمسہ سے مبینہ دوستی تھی، اسے شک تھا کہ اسکے تعلقات کسی اور سے بھی ہیں جس پر انہوں نے ماں بیٹی کو قتل کر دیا۔