یہ فیصلہ اب بے معنی ، میری نوکری ختم ، معاشرے نے منہ موڑ لیا: والے جگیشور پرساد
نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت میں ایک سو روپے کی رشوت لینے کے الزام میں گرفتار ملزم کو 39 سال بعد باعزت بری کر دیا گیا۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق غیر منقسم مدھیہ پردیش میں شہر رائے کے اودھیا پاڑہ کے 84 سالہ جگیشور پرساد آودھیا کو 1986 میں 100 روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تقریبا 39 سال بعد عدالت نے انھیں باعزت بری کر دیا ہے۔وہ سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں کلرک کے طور پر کام کر تے تھے ۔نظام کی بے حسی، انصاف میں تاخیر اور انسان کی ٹوٹی ہوئی امیدوں کی علامت بننے والے جگیشور پرساد آودھیا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اب بے معنی ہے۔ میری نوکری ختم ہو گئی۔ معاشرے نے مجھ سے منہ موڑ لیا