فریقین میں صلح ہونی تھی، فضال، شاکر وغیرہ نے فائرنگ کی
لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 7افراد زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ ساندہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 7افراد رفاقت مزمل فیضان ناصر مدثر ساجد اور عمران زخمی ہوگیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کر دیاپولیس کے مطابق تمام افراد پراپرٹی دفتر کے باہر کھڑے تھے،اس دوران موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی فائرنگ کی زد میں آکر 7 افراد زخمی ہوئے واقعہ کے متعلق پولیس کا کہنا ہیکہ فائرنگ مخالفین کیطرف سے کی گئی ملزمان افضال، شاکر وغیرہ نے فائرنگ کی، گزشتہ ہفتے شاکر اور رفاقت کے مابین لڑائی جھگڑا ہوا تھا گزشتہ روز دنوں فریقین میں صلح ہونی تھی تاہم ملزمان نے صلح کیلئے آئے لوگوں پر فائرنگ کر دی ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے، باقی 6 کی حالت خطرے سے باہر ہیپولیس کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا