32 ٹو ایل میں دو متحارب گروپوں میں فائرنگ ،ہوئی 5ملزم گرفتار، باقی کی گرفتاری کیلئے چھاپے،
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر کے نواحی علاقہ 32 ٹو ایل میں دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راشد ہدایت خود موقع پر پہنچے، جب کہ ڈی ایس پی صدر سرکل بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر موجود رہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی کی ٹیموں کے ساتھ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، قیمتی انسانی جانوں کے نقصان میں ملوث عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔