چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں بلکہ صرف مذاکرات ہوں گے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات کا مقصد ملک کی بہتری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے میں تاخیر کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ 17 تاریخ کو فیصلہ آ جائے گا۔ بیرسٹر گوہر نے یقین ظاہر کیا کہ اعلیٰ عدلیہ انصاف فراہم کرے گی اور فیصلے کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔پی ٹی آئی چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے حق میں ہیں کیونکہ یہ ملک کے مفاد میں ہے۔