عالمی شہرت یافتہ فلسطینی فوٹو جرنلسٹ اسرائیلی فضائی حملے میں شہید

عالمی شہرت یافتہ فلسطینی فوٹو جرنلسٹ اسرائیلی فضائی حملے میں شہید

ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ اسرائیلی فضائی حملے میں اپنے خاندان کے 9 افراد سمیت شہید ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 23 سالہ فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں معروف کانز فلم فیسٹیول میں منتخب ہونے والی دستاویزی فلم میں اہم کردار ادا کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی صبح شمالی غزہ میں فاطمہ حسونہ کے گھر پر اسرائیلی فضائی حملہ کیا گیا تھا۔ کانز فلم فیسٹیول کی طرف سے ان کی دستاویزی فلم ’پٹ یور سول آن یور ہینڈ اینڈ واک‘ کو کانز فلم فیسٹیول کے معروف ادارے ایسوسی ایشن فار دی ڈفیوژن آف انڈیپینڈنٹ سنیما (اے سی آئی ڈی) کی سائیڈ بار کے ساتھ دکھائے جانے کا اعلان ایک روز قبل کیا گیا تھا۔

اس حملے میں فاطمہ حسونہ کے خاندان کے 9 افراد شہید ہو گئے، جن میں ان کی حاملہ بہن بھی شامل تھی۔ فاطمہ کی حال ہی میں منگنی ہوئی تھی اور وہ فرانسیسی سفارت خانے کے ذریعے پیرس جانے کے انتظامات کر رہی تھیں۔