اسلام آباد (آئی این پی) آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی سے متعلق درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی، نیپرا اتھارٹی درخواست پر 24 مارچ کو سماعت کرے گی۔ 7 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے ٹیرف پر نظرِ ثانی کے لیے مشترکہ درخواستیں دائر کیں۔یہ درخواستیں 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے آئی پی پیز نے دائر کی ہیں۔