کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ، بھارت نے بارہا پاکستان کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا
سندھ طاس معاہدے کی کسی بھی شق میں یکطرفہ معطلی یا ترمیم کی اجازت نہیں،اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر گل قیصر کا خطاب
نیویارک (آئی ا ین پی )اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے بھارت کو دوٹوک الفاط میں واضح کیا ہے کہ کشمیر بھارت کا نہ کبھی تھا اور نہ ہوگا،جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے،بھارت دہشتگردی کی ریاستی سرپرستی بند کرے ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے بھارتی نمائندے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی کھلی سرپرستی کے ساتھ ساتھ وہ بھارت ہی ہے جس نے بارہا پاکستان کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا