لاہور(خصوصی رپورٹ)سابق سرکاری ملازمین کو گروپ انشورنس کی ادائیگی نہ ہونے پرلاہور ہائیکورٹ کا3 رکنی لارجر بینچ تشکیل ، سینئر ترین جج جسٹس شجاعت خان کی سربراہی میں بینچ 16 اکتوبر کو کیس کی سماعت کریگا،دیگر ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شمس محمود مرزا شامل ہیں۔ پنجاب کے 14 سو سابق سرکاری ملازمین نیدائر درخواستوں میں م ئوقف اختیار کیا ہے کہ دیگر صوبوں سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سابق ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس کی رقم دی جا رہی ہے پنجاب کے ریٹائر ملازمین اس سہولت سے محروم ہیں۔