اسلام آباد(یواین پی)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ کے کیس کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا،سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عمرسرفراز چیمہ کے خلاف 9 مئی کا کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے کہا کہ چاہتے ہیں جسمانی ریمانڈ کے کیسز کے فیصلوں میں یکسانیت ہو،۔بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے اور عمر سرفراز چیمہ کا کیس بھی اسی نوعیت کا ہے۔عمر سرفراز کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو گرفتار کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے عمرسرفراز چیمہ کا ایک دن بھی جسمانی ریمانڈ نہیں دیا۔پی ٹی آئی رہنمائعمر سرفراز سے پستول برآمد کرنی ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت24اپریل تک ملتوی کر دی