حجاج کو آسائش و سہولیات کی فراہمی ہمارے ایمان کا حصہ: وزیرمذہبی امور

 نجی حج سکیم کی غلطیوں کے باعث حج کوٹہ ضائع ہوا تاہم حکومت نے مخلصانہ کوشش کی ،سردار محمد یوسف
مکہ مکرمہ(آئی این پی ) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حجاج کو آسائش اور سہولیات کی فراہمی ہمارے ایمان کا حصہ ہے، بلا رنگ و نسل، علاقہ ، زبان اور سیاسی وابستگی کے تمام حجاج کرام کی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہیں، لوگوں کی باتوں کی پروا کیے بغیر حجاج کی بہترین سہولیات کے لیے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ اس سال مدینہ منورہ میں رہائش، خوراک اور ریاض الجنہ کی زیارت کے تاریخی انتظامات ہیں، حکومت پاکستان اور وزارتِ مذہبی امور کی ذمہ داری ہے کہ ان کی آسانی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، اس مقصد کے حصول کے لئے حج ناظم سکیم نیا قدم ہے ، بہترین کارکردگی کے حامل ناظمین کو اعزاز ات سے نوازا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نجی حج سکیم کی غلطیوں کے باعث حج کوٹہ ضائع ہوا تاہم حکومت نے مخلصانہ کوشش کی