کوٹ رادھا کشن:نہر سے 8 سالہ بچے کی لاش بر آمد

قصور(خصوصی رپورٹ) کوٹ رادھا کشن نہر سے 8 سالہ بچے کی لاش بر آمدکرلی گئی۔کلارک آباد نہر والے پل کے قریب ایک بچے کی لاش نہر میں تیرتے ہوئے نظر آنے کی اطلاع پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور لاش نہر سے نکال کر اسکے والد نثار احمد کے حوالے کر دی۔ جاں بحق بچے کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔