کوٹ رادھا کشن،قصور(خصوصی رپورٹ)کوٹ رادھاکشن میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 28سالہ تاجر جاں بحق ہوگیا۔مقتول معیز حسین کے والد مجاہد حسین کے مطابق ملزم ریحان، ادریس میووغیرہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر کے باہر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، اس دوران کھڑکی سے ایک گولی بیٹے معیز کو لگنے سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے واقعے کا نوٹس لیکر ملزموں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی۔ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔