لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ڈیڑھ ماہ کا بچہ بازیاب

لاہور(خصوصی رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر غازی آباد پولیس نے ڈیڑھ ماہ کے شیر خوار بچے کو بازیاب کرکے ماں کے حوالے کردیا، عدالت نے بچے کی بازیابی کے بعد درخواست نمٹا دی۔ جسٹس شہرام سرور چودھری نے سائلہ عالیہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار خاتون نے اپنے ڈیڑھ ماہ کے شیر خوار بچے کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔درخواست گزار نے اپنے شوہر محمد بلاول سمیت دیگر افراد کے خلاف بچے کی بازیابی کی استدعا کی تھی۔عدالتی حکم پر غازی آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیر خوار بچے کو بازیاب کرلیا اور عدالت میں پیش کردیا۔