غیر قانونی طور پر اڈہ فیس وصول کرنیوالے 3 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا
ساہیوال (خصوصی رپورٹ )سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ساہیوال واصف یاسین نے میکڈونلڈ چوک اور ساہیوال بائی پاس پر غیر قانونی طور پر مسافروں کو اْتارنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران 5 گاڑیوں کو بند کیا گیا جبکہ 1 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح غیر قانونی طور پر اڈہ فیس وصول کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کے بہتر نظم کے لیے مقررہ بس اڈوں کے علاوہ کسی بھی مقام پر مسافروں کو اْتارنے یا چڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹ مالکان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عوام کی سہولت، شفاف کرایہ نظام اور ٹریفک نظم و ضبط کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔