جمعۃ المبارک کے موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے، جبکہ مساجد، امام بارگاہوں اور اہم شاہراہوں پر پولیس پٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا جائے۔انہوں نے ڈی پی اوز سمیت تمام سینئر پولیس افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لینے کی ہدایت کی۔عبدالکریم نے مزید کہا کہ پولیس افسران نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں، جبکہ سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کی دہلیز پر پہنچ کر ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔