پشاور(آئی این پی )پشاور ہائیکورٹ نے کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار سرکل افسر اینٹی کرپشن نصیرالدین بابر کی ضمانت درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل پشاور ہائیکورٹ کے بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت نیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر گرفتار کیا گیا، جبکہ اس نے اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال سے مالی فوائد حاصل کیے۔ نیب وکیل کے مطابق درخواست گزار کے اکائونٹ میں 60 ملین روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے