پشاور(آئی این پی )کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ملزمان کو مزید 7 روزکیلئے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا۔ اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار 2 ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں نیب کے سینئر پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ اور تفتیشی افسر بھی پیش ہوئے۔احتساب عدالت کے جج حامد مغل نے دونوں ملزمان کو مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیدیا