لاہور: محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
لاہور کا موسم
شہر لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار اور قدرے سرد ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 اور کم سے کم 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد اور رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ بارش کے باعث موسم مزید سرد ہو سکتا ہے۔ہوا کی رفتار بڑھ کر 10 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی 94 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔
فضائی آلودگی کی صورتحال
لاہور میں آج ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 115 ریکارڈ ہونے کی توقع ہے جو "اعتدال" (Moderate) کی کیٹیگری میں آتا ہے۔پنجاب کے جدید اینٹی سموگ مانیٹرنگ سسٹم کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 8 سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی، جبکہ 0.3 سے 1.4 ملی میٹر تک ہلکی بارش متوقع ہے جو آلودگی میں کمی لانے میں مدد دے گی۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق اے کیو آئی دن بھر 145 سے 95 کے درمیان رہے گا۔
رات 12 بجے: AQI 110، درجہ حرارت 18°، ہوا 15 کلومیٹر فی گھنٹہ
صبح 5 بجے: AQI 90، درجہ حرارت 17°، ہوا 9 کلومیٹر فی گھنٹہ
صبح 10 بجے: AQI 110، ہوا 14 کلومیٹر فی گھنٹہ
شام 4 بجے: AQI 125، ہوا 8 کلومیٹر فی گھنٹہ
رات 9 بجے: AQI 140
رات 11 بجے: AQI 145
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شام کے وقت ہوا کی رفتار میں کمی اور ٹریفک کے دباؤ سے فضائی آلودگی میں معمولی اضافہ ہو سکتا ہے، اس لیے حساس افراد احتیاط برتیں۔
کراچی کا موسم
کراچی میں موسم گرم اور مرطوب ہو گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی اور پسینے کی شکایات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 جبکہ کم سے کم 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ہوا مغربی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ نمی کا تناسب 70 فیصد سے زائد ہے جو گرمی کی شدت بڑھا رہا ہے۔
دیگر علاقے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، جہلم، گجرات، لاہور، سیالکوٹ، نارروال اور وزیرآباد میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ اور بٹگرام میں بارش جبکہ گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
آزاد کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔