توہین رسالت کیس: مرزا محمد علی اڈیالہ جیل منتقل

توہین رسالت کیس: مرزا محمد علی اڈیالہ جیل منتقل

راولپنڈی: توہینِ رسالت کیس میں گرفتار مرزا محمد علی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

 این سی سی آئی اے (National Cyber Crime Investigation Agency) کے عملے نے ملزم کو باضابطہ طور پر جیل حکام کے حوالے کیا۔ مرزا محمد علی کے خلاف این سی سی آئی اے راولپنڈی میں مقدمہ درج ہے، جس میں ان پر توہینِ رسالت کے الزامات کے ساتھ ساتھ پیکا ایکٹ (Prevention of Electronic Crimes Act) کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی جیل منتقلی کے بعد مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جیل قوانین کے مطابق آگے بڑھائی جائے گی۔