کاہنہ :بچے سے بدفعلی کی کوشش 2 ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ پولیس نے گن پوائنٹ پر بچے سے بدفعلی کی کوشش میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق  کاہنہ کا رہائشی 13 سالہ بچہ گھر سے دوکان پر چیز لینے گیا جہاں سے ملزم زید بچے کو ورغلا کر اپنے گھر لیے گیا جہاں دیگر ملزم پہلے سے موجود تھا ملزم نے اپنے دیگر ساتھی بلال سے مل کر پستول سے بچے کو ڈرایا اور بچے سے بدفعلی کی کوشش کی  اس دوران بچے کے شور کرنے پر ملزمان 13 سالہ  عبدالحنان کو گلی میں چھوڑ کر فرار ہو گئے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا