سندر : 11 سالہ بچے سے زیادتی، ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر) سندر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ معصوم بچے سے مبینہ بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم علی حسن نے بچے کو ڈرا دھمکا کر مبینہ بدفعلی کی۔ اطلاع موصول ہونے پر سندر پولیس نے فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔ ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق کم سن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔